آن٘کھوں کے پپوٹوں کو حرارت محسوس ہونا ، چکاچوند ہونا ؛ نظر کا مغلوب ہونا ، دب جانا ، نگاہ نیچی ہو جانا ، جھکنا .
جلتی ہے آنکھ اس کی کب اختر کی چشم سے
حاسد کو تیرے حلقۂ جوہر کی چشم سے
تکتی ہے شکل نرگس پر انتظار تیغ
(۱۸۴۰، نصیر ( امیراللغات ، ۱ : ۲۲۱ )) .
کیا دم جنگ دبیں گے یہ ستمگاروں سے
آنکھ جلتی نہیں چلتی ہوئی تلواروں سے
(۱۹۱۸، مرثیۂ کوثر ( مظفر علی خاں ) ، ۹)
طور جمع :
جلتی ہیں یہ آنکھیں مری جھانکوں جو کبھی میں
پیدا ہو ترے روزن دیوار میں گرمی
(۱۸۵۲، دیوان وزیر ، دفتر فصاحت ، ۱۹۲)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .