بے وقعت کرنا ، حقیر و ذلیل کر دینا ، نا چیز یا بے قدر سمجھنا .
اک جوہری مجلس میں گہر لے کے جو آیا
دیکھا تو انھیں آنکھ سے اشکوں نے گرایا
(۱۸۷۳، مرثیۂ یکتا (حیدر حسین) ، ۲)
تم آنکھ سے جو گراتے تو کیا سنبھلتا دل
کہیں قرار نہ لیتا کہاں ٹھکانہ تھا
(۱۹۰۳، نظم نگاریں ، جلال ،۳۳)
طور جمع :
اپنے ساغر کا خط اشک دکھا دے ساقی
جام جمشید کو آنکھوں سے گرا دے سا قی
(۱۸۳۶، ریاض البحر ، ۲۱۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .