راہ و رسم اور موافقت کا طرز عمل بر قرار رکھنا ، مہربانی سے پیش آنا ، بے رخی نہ کرنا .
خدا کے واسطے رکھ ہم سے آنکھ اب سیدھی
نظر تو کیوں بت نا مہربان بدلے ہے
(۱۸۴۰، نصیر، چمنستان سخن ، ۲۰۰)
بات نرمی سے کرے دل میں وہ کچھ بھی رکھے
کجروی میں بھی بشر آنکھ تو سیدھی رکھے
(۱۹۶۵، اطہر جعفری ، مرثیۂ حر ، ۱۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .