۱. آن٘کھ کا آن٘سُووں سے نمناک ہونا ، آن٘کھوں میں آن٘سُو آنا .
ہاے قائم نہ تری آنکھ پسیجی اک دن
ابر روتا ہے سدا خوف سیہ کاری سے
(۱۷۹۵، قائم ، مختار اشعار ، ۲۳)
۲ و ۳. حیا کرنا ، شرم کرنا ، آن٘کھ میں لحاظ ہونا ؛ رحم آنا ، درد آنا
(فرہنگ آصفیہ ، ۱ : ۲۵۸ ) .
طور جمع :
بے رحم سنگدل ستم اطوار بد شعار
آنکھیں پسیجتی نہیں تڑپے کوئی ہزار
(۱۹۳۸، مرثیۂ رائق (کیکا بھائی صالح) ، ۱۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .