آن٘کھوں کے ڈھیلوں کی باریک باریک رگیں جو بیشتر نین٘د سے بیدار ہونے پر یا جوش و غیرہ میں زیادہ نمایاں اور سرخ ہوتی ہیں .
تو نے جب دیکھا غضب سے کر دیا زخموں میں چور
آںکھ کا ڈورا مجھے ڈورا ہوا شمشیر کا
(۱۸۶۶، دیوان فیض ،۱۷)
اک بت پر نور اے تسلیم ہے پیش نظر
آنکھ کا ڈورا نہیں رشتہ ہے شمع طور کا
(۱۹۱۱، تسلیم ، نظم ارجمند ،۶۱)
طور جمع:
میناے بادہ کا جو تصور ہے سا قیا
آنکھوں کے ڈورے ہو گئے وقت خمار سبز
(۱۸۱۶، دیوان ناسخ ،۱ : ۴۲)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .