نگاہ کو کسی مرکز پر ٹھہرانا ، غور سے دیکھنا ؛ کسی چیز پر ہر پہلو سے نظر ڈالنا ( بیشتر فعل مرکب ( جما کر دیکھنا ) کی صورت میں مستعمل .
حسن یوسف کو بہت آنکھ جما کر دیکھا
پوری تصویر تمھاری ہے شباہت کیسی
(۱۸۸۸، صنم خانۂ عشق ، ۲۶۸)
طور جمع :
کانوں میں تذکرے جو علم کے سمائے تھے
وہ فوج کے نشان پہ آنکھیں جمائے تھے
(۱۹۷۲، مراثی نسیم ، ۳ : ۳۱۳)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .